مذاکرات کا اعلان ہوتے ہی شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں جاری

بدھ 29 جنوری 2014 21:43

مذاکرات کا اعلان ہوتے ہی شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیاروں کی نچلی ..

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری۔2014ء) حکومت کی جانب سے مذاکرات کا اعلان ہوتے ہی امریکی ڈرون طیارے وزیرستان پہنچ گئے، میرانشاہ میں میر علی، سینٹر کرم، اور لوئر کرم میں ڈرون طیاروں کی نچلی پروزایں جاری ہیں شام 6 بجے سے 4 طیارے مسلسل نچلی پروازیں کر رہے ہیں جن سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے، یاد رہے کہ پہلے بھی مذاکرات کا اعلان ہوا تھا اور تب امریکہ نے ڈرون حملہ کر کے حکیم اللہ محمسود کو ہلاک کر دیا تھا .