ضلع سدہنوتی پلندری میں تجاوزات خاتمہ کے لیے انتظامیہ بھرپورکرداراداکریگی ‘اسسٹنٹ کمشنر سدھنوتی

جمعرات 30 جنوری 2014 13:03

سدہنوتی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء)اسسٹنٹ کمشنرسدہنوتی محمدصابروسیم مغل نے کہاہے کہ ضلع سدہنوتی پلندری میں تجاوزات خاتمہ کے لیے انتظامیہ بھرپورکرداراداکریگی اورکسی بھی شخص کوناجائزتجاوزکرنے کی اجازت نہیں دے گی بالخصوص سدہنوتی کے بازاروں میں تجاوزات کاخاتمہ کیاجائے گااس سلسلہ میں ضلع کی تمام مکاتب فکرتاجروں میڈیاوکلاء اورشہریوں کواعتمادمیں لے کراقدامات اٹھائے جائینگے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئی بھی شخص کسی بھی جگہ تجاوزنہ کرے انتظامیہ مختلف بازاروں قصبوں وشہروں کے اندر تجاوزات کاجائزہ لے گی اورموثربنیادوں پرتجاوزات کے خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھائے جائینگے تجاوزات اموربارے کسی بھی شخص کومعاف نہیں کیاجائے گا حکومت آزادکشمیرکی اس سلسلہ میں واضح ہدایات ہیں کسی بھی شخص چاہے وہ کتنابھی موثرکیوں نہ ہواگراس نے کوئی تجاوزکررکھی ہے اس کاخاتمہ کردیاجائیگا۔