مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے‘ جنرل محترمہ گلنار اقبال

جمعرات 30 جنوری 2014 13:03

بلوچ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر شعبہ خواتین صوبہ پنجاب کی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محترمہ گلنار اقبال نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن سالا ر جموریت سردار سکندر حیات خان،سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حید رکی قیادت میں ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے‘جس کی جڑیں عوام میں ہیں‘دن بدن مسلم لیگ کے گراف میں اضافہ ہو رہا ہے‘ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا‘انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے حلقہ بلوچ میں 22 فروری کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی‘حلقہ بلوچ کے عوام میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والے ہیں،حلقہ کے باشعور عوام مسلم لیگ ن کے امیدوار کو کامیاب کر کے اسمبلی میں بھیجیں گے،انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت عملا ناکام ہو چکی ہے‘عوام کی نظریں مسلم لیگ ن پر ہیں‘پاکستان میں قائم مسلم لیگ ن کی عوامی و وفاقی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے،قائد مسلم لیگ ن و وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی نوجوانوں کے لیے یوتھ لون سکیم اور دیگر منصوبہ جات سے معاشی ترقی کی رفتار بڑھے گی اور ملک تعمیروترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا،انھوں نے مزید کہا کہ جلد آزادکشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی جو خطہ کے عوام کو مسائل سے نجات دلائے گی۔

متعلقہ عنوان :