صہیونی فوج کا فلسطینی فدائی شہیدہ آیات محمد الاخرس لطفی کی میت ورثاء کے حوالے کرنے کا فیصلہ

جمعرات 30 جنوری 2014 14:37

الخلیل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) فلسطینی شہداء کی اسرائیل سے میتوں کی واپسی کیلئے سرگرم قومی کمیٹی نے کہا ہے کہ قابض فوج نے فلسطینی فدائی شہیدہ آیات محمد الاخرس لطفی کی میت اس کے ورثاء کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہیدہ الاخرس کی میت آئندہ دو فروری کو ترقومیا گزرگاہ پرالخلیل شہرمیں مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے اس کے ورثاء کے حوالے کی جائیگی۔

قومی مہم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل آئندہ اتوار کو مزید سات فلسطینی شہداء کی میتیں بھی ان کے ورثاء کے حوالے کریگا۔

(جاری ہے)

اسرائیل نے پچھلے ہفتے فلسطینی شہداء کی میتوں میں سے100 شہیدوں کے جسد خاکی مرحلہ وار ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اسرائیلی فوج کے قبضے میں فلسطینی شہداء کی 281 میتیں موجود ہیں۔

ان کے علاوہ 65 لاپتہ فلسطینیوں کے بارے میں بھی کہا جارہا ہے کہ وہ صہیونی فوج کیساتھ لڑائی میں زندہ یا شہید ہونے کے بعد اسرائیلی قبضے میں چلے گئے ہیں خیال رہے کہ فدائی حملہ آور آیات محمد الاخرس لطفی 2002 ء میں مقبوضہ بیت المقدس میں کریات یوفیل کالونی میں ایک فدائی حملے میں شہید ہوگئی تھی جس کے بعد اسرائیلی فوج نے اس کا جسد خاکی اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :