ہم زبانی جمع خرچ پرنہیں بلکہ عملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں‘ چوہدری محمدیٰسین

جمعرات 30 جنوری 2014 15:35

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء)آزادجموں وکشمیرکے سینئروزیر،سینئرنائب صدرپی پی پی چوہدری محمدیٰسین نے کہاہے کہ پارٹی منشوراورانتخابی وعدوں کے مطابق پونے تین سال کے عرصہ میں پی پی پی آزادکشمیرحکومت نے خطہ کے اندرمساویانہ بنیادوں پرتعمیروترقی کاعمل شروع رکھاجس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ہم زبانی جمع خرچ پرنہیں بلکہ عملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں ہمارے منصوبے فائلوں کے اندرنہیں بلکہ سڑکوں پرنظرآرہے ہیںآ زادکشمیرکوماڈل ریاست بنانے کاعزم کررکھاہے آزادکشمیرکی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومتی واپوزیشن ممبران اسمبلی کے فنڈز برابری کی بنیاد پررکھے گئے ہیں پورے آزادکشمیرکے تمام انتخابی حلقوں میں فی حلقہ25کلومیٹرسڑکوں کی منظوری دی گئی ہے مدت پوری کریں گے اور2016کے انتخابات میں آزادکشمیرمیں دوبارہ پی پی پی حکومت قائم کرینگے شہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹوکے نظریہ کوچیئرمین بلاول بھٹو،شریک چیئرمین آصف علی زرداری اورفریال تالپورکی قیادت میں جاری وساری رکھیں گے پیپلزپارٹی نے خطہ کے اندر مفاہمت ورواداری کی سیاست کوفروغ دیاہے سابق صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم نوازشریف متحدہوکر پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لیے کام کررہے ہیں دہشت گردی کے خلاف پی پی پی نے جنگ لڑی اورآج بھی چیئرمین بلاول بھٹو پاکستان کے سب سے کم عمرپہلے نوجوان سیاستدان کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر دہشت گردوں کوللکاراہے ہمارے چیئرمین نے جوموقف اختیارکیاہے وہ کوئی بھی سیاستدان اختیارنہ کرسکا ان خیالات کااظہارانہوں نے جرائی،چڑہوئی،راجدھانی واپنے حلقہ انتخاب کے دیگرمقاما ت پرمنعقدہ جلسوں،استقبالیوں اورافتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جرائی کے مقام پرغضنفرچوہدری کی صدارت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا تقریبا ت سے ڈاکٹرشوکت چوہدری عبدالرحمن،چوہدری گلبہارایڈووکیٹ کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیاسینئروزیرچوہدری محمدیٰسین نے جرائی ڈھوک سڑک ،چڑہوئی سنگال تاہاؤس آف فاروق چوہدری سڑکوں کاافتتاح بھی کیااسکے علاوہ انہوں نے حلقہ کے مختلف مقاما ت پرمختلف منصوبوں کاسنگ بنیادبھی رکھااورافتتاح بھی کیاسینئروزیرنے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھٹوشہیداوربے نظیربھٹوشہیدنے ملک اورقوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے پی پی پی کوجب بھی اقتدارملااس نے انقلابی اصلاحات لائیں ایٹم بم،73کاآئین،افرادی قوت کابیرون ممالک بھیجنا،اسلامی سربراہ کانفرنس کاانعقاد، شہیدبھٹواورپاکستان میں میزائل ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھناشہیدبے نظیربھٹوکے کارنامے ہیں سابق صدرآصف علی زرادری نے اپنے دورحکومت میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی بنیادرکھی گوادر بندرگاہ کاچین کے ساتھ معاہدہ کیاپولیس اورفوج کی تنخواہوں میں دوسوفیصداضافہ کیااس کے علاوہ ملک کے اندر انرجی بحران پرقابو پانے کے لیے لاتعدادمنصوبے شروع کیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچ کے ضمنی انتخابات میں کسی بھی قسم کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے جارہے اپوزیشن کی طرف سے ایسے الزامات قبل ازوقت شکست کااعتراف ہے بلوچ کے عوام نے ہمیشہ پی پی پی کاساتھ دیا اور22فروری کے انتخابات میں بھی پی پی پی امیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا حلقہ بلوچ میں حکومت نہیں پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے عہدیداراورجیالے انتخابی مہم چلارہے ہیں انہوں نے کہاکہ پی پی پی قومی پارٹی ہے جوچاروں صوبوں گلگت بلتستان ،آزادکشمیراورفاٹاکے اندر موجودہے پی پی پی کوکبھی بھی ختم نہیں کیاجاسکتاانہوں نے کہاکہ ن لیگ آزادکشمیرکی قیادت وزیراعظم نوازشریف اورمسلم لیگ پاکستان کی مرکزی پالیسیوں کے برعکس آزادکشمیرکے اندرنفرتوں اورجمہوریت مخالف سیاست کوپروان چڑھارہی ہے پاکستان میں وزیراعظم نوازشریف اورسابق صدر آصف علی زرداری وچیئرمین بلاول بھٹوجمہوریت کے تحفظ اورملک کوبحرانوں سے نکالنے کے لیے مفاہمتی سیاست کوپروان چڑھارہے ہیں جس کاثبوت31جنوری کوتھرکول پارٹ ون منصوبہ کاافتتاح وزیراعظم نوازشریف اورآصف علی زرداری مشترکہ طورپرکریں گے جبکہ بلاول بھٹونے سندھ فیسٹول میں مریم نوازکوبھی دعوت دی ہے جواس با ت کاثبوت ہے کہ پی پی پی اورن لیگ پاکستان میں مل کرغیرجمہوری قوتوں کے آگے دیواربن کرکھڑی ہیںآ زادکشمیرمیں ن لیگ کی قیادت اپنی پالیسیوں پرنظرثانی کرے انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو،شریک چیئرمین آصف علی زرداری اورفریال تالپورکی قیادت میں پی پی پی پہلے سے زیادہ مضبوط قوت بن چکی ہے ۔