نبی پاک سے محبت ہمارے ایمان کا بنیادی تقاضہ ہے ‘عبدالرشید ترابی

جمعرات 30 جنوری 2014 15:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نبی پاک سے محبت ہمارے ایمان کا بنیادی تقاضہ ہے آج معاشرے میں جو مسائل اور مشکلات ہیں یہ سب اسوہ رسول سے دوری کی وجہ سے ہیں،نبی پاک کی زندگی کو اپنی زندگی کا مشن بنا کر اتحاد و یکجہتی سے ہی ہم دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ رحمتہ العالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ نبی کے مشن کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم اللہ کے دئیے ہوئے نظام،کتاب ہدایت قرآن مجید اور عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لائیں،انہوں نے کہا کہ اقامت دین کے ذریعے معاشرے میں پھیلی تمام برائیوں اور مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے،ختم نبوب ہمارے ایمان کا حصہ ہے،پاکستان جو اسلام کے نام پر معروض وجود میں آیا جس کے لیے لاکھوں لوگوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے،اس وقت ہمیں نظریاتی پیش قدمی کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم وستم ہو رہا ہے بھارتی فوج نے ریاست جموں وکشمیر کو چھاونی کی حالت میں تبدیل کر رکھا ہے جہاں پر لوگوں کو قتل خواتین کی عصمت دری اور بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے ایسے میں امت کا نوجوان جب یہ دیکھا ہے ان بے بس بھائیوں کو پکارتے ہوئے تو وہ کیسے خاموش رہ سکتا ہے اور کیسے اس ظلم پر چب رہ سکتا ہے اگر اسلامی ریاست خاموشی اختیار کرے گی تو پھر انفرادی طور پر گروہوں کی صورت میں لوگ ان کی مدد کے لیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے 1لاکھ سے زائد قربانیاں پیش کیں ہیں ہزاروں گمنام قبروں کا انکشاف ہو رہا ہے ایسے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان مظلوم مسلمانوں کی مدد کریں انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں اسلامی ریاست کی خاموشی مایوس کن ہے ،داخلی اور خارجی مسائل ہوں ان مسائل کا حل اقامت دین کے لیے پوری امت کو اگھٹا ہونا ہو گا،جو پوری امت کی بھلائی کے لیے ہے انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کے حل کے لیے ہمیں مل کر اتحاد اور اتفاق سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا،ملی یکجہتی کونسل کا اس حوالے یہ بہت بڑا کارنامہ ہے جس نے تمام مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر اگھٹا کر کے یکجہتی کی مثال قائم کی۔

متعلقہ عنوان :