کوہستان ویڈیو سکینڈل کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت، چار کو عمر قید کی سزا

جمعرات 30 جنوری 2014 16:47

کوہستان ویڈیو سکینڈل کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت، چار کو عمر قید کی ..

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء)کوہستان ویڈیو سکینڈل کیس میں عدالت نے ایک ملزم کو سزائے موت اور چار کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ایبٹ آباد میں کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس میں تین بھائیوں سمیت چار افراد کے قتل میں پانچ ملزموں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ملزموں کو سخت حفاظتی اقدامات میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے مقدمے میں ایک ملزم کو سزائے موت اور چار کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ملزموں کو دو، دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ضلع کوہستان کی تحصیل پالس کے گاؤں میں شادی کی تقریب کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں سنی خیل قبیلے کے دو لڑکے ڈانس کر رہے تھے جبکہ سرم خیل قبیلے کی پانچ عورتیں تالیاں بجا رہی تھیں۔ذرائع کے مطابق سرم خیل قبیلے کے افراد نے اپنی بےعزتی کا بدلہ لینے کیلئے سنی خیل قبیلے کے تین بھائیوں سمیت چار افراد کو قتل کر دیا تھا۔واقعے میں چھ خواتین سمیت پندرہ افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔