روس چین کو گیس فراہم کرے گا ،معاہدے پر دستخط مئی میں کئے جانے کاامکان،منصوبے کے تحت 38ارب مکعب میٹر روسی گیس سالانہ چین کو فراہم کی جائے گی،روسی کمپنی گازپروم

جمعرات 30 جنوری 2014 19:10

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) روس چین کو گیس فراہم کرے گا معاہدے پر دستخط مئی میں کئے جائیں گے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی گیس کمپنی ”گازپروم“کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نائب چیئرمین الیکساندر میدویدیو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ماہ مئی میں چین کو روسی گیس کی فراہمی سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے جانے کے بہتر امکانات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گازپروم اور چین کی قومی تیل و گیس کارپوریشن کے سربراہوں کی ملاقات کے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ فریقین ماہ مئی میں مذکورہ معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے کوشاں ہیں،ان کا کہنا تھا کہ روس کے مشرقی علاقوں کے راستے چین کو روسی گیس کی فراہمی بارے مفاہمت کی یادداشت پر مارچ 2013 میں دستخط کئے گئے تھے، گیس کی فراہمی 2018 میں شروع کئے جانے کا امکان ہے، منصوبہ کے تحت 38ارب مکعب میٹر روسی گیس سالانہ چین کو فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :