واٹر سپلائی مینجمنٹ کو بہتر بنا کر عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے “ شہباز شریف،صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر 10ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں،پانی بڑی نعمت ہے ،ضیاع کو روکنے کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ‘ وزیراعلیٰ پنجاب
جمعرات 30 جنوری 2014 19:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں لاہور سمیت صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔صوبائی وزیر ہاوٴسنگ تنویر اسلم ملک ،وائس چےئرمین ایل ڈی اے خواجہ احمد حسان،چیف سیکرٹری، چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری خزانہ ،سیکرٹری ہاوٴسنگ،کمشنر لاہور ڈویژن،ڈی سی او لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پررواں سال 10ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی مینجمنٹ کو بہتر بنا کر عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکتا ہے ۔(جاری ہے)
پانی کی فراہمی سے وابستہ ادارے عوام کو بہترین سروسزفراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور سمیت صوبے بھرمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔پانی ایک نعمت ہے اس کے ضیاع کو روکنے کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔پانی جیسی نعمت کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے متعلقہ ادارے بھی اپنا مو ثر کردارادا کریں۔کمشنر لاہورڈویژن نے واٹر سپلائی مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.