چھتر کلاس مظفرآباد میں حادثے کے دوران شدید زخمی ہونے والا ارباب شاہ ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل

جمعہ 31 جنوری 2014 13:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) گزشتہ روز چھتر کلاس کے مقام پر دو مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں کا ایکسیڈنٹ ۔ایکسیڈنٹ میں سید ارباب شاہ ساکن چروایا شدید زخمی دوسرا موٹر سائیکل سوار موقع پر فرار۔ سید ارباب شاہ کو شدید زخمی حالت میں امبور ہسپتال لایاگیا۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی میں مرہم پٹی کرنے کے بعد سی ایم ایچ مظفرآباد ریفر کیاگیا ۔حالت انتہائی خطرناک ہونے کے باعث سی ایم ایچ مظفرآباد سے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیاگیا جہاں موصوف کا علاج /آپریشن کیاجائے گا زخمی ہونے والے ارباب شاہ کے ورثا نے موقع سے فرار ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :