افغان سکیورٹی معاہدے پر غیر معینہ التوا قبول نہیں ،امریکی وزیر دفاع چگ ہیگل

جمعہ 31 جنوری 2014 13:18

وارسا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) امریکہ کے وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ افغان حکومت امریکہ کیساتھ مجوزہ سیکیورٹی معاہدے کرنے یا نہ کرنے کے فیصلے کو زیادہ دیر تک ملتوی نہیں کرسکتی۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے واضح کیا کہ افغان صدر حامد کرزئی کو امریکہ کے ساتھ دو طرفہ سکیورٹی معاہدے پر فیصلہ جلد کرنا ہوگا اور ان کی جانب سے تاخیر کے نتیجے میں مسائل کھڑے ہوں گے۔

(جاری ہے)

چک ہیگل نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان میں 2014ء کے بعد اپنے فوجی دستے موجود رکھنے کی صورت میں کافی پہلے سے منصوبہ بندی کرنا پڑے گی اور مستقبل کی ضروریات کیمطابق بجٹ منظور کرنا ہوگا جس کیلئے ضروری ہے کہ افغان حکومت اس معاہدیسے متعلق جلد کوئی فیصلہ کرے تاہم امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کا مفاد دیکھتے ہوئے معاہدے پر دستخط کرنے یا نہ کرنے کا اختیار صدر کرزئی کو ہی حاصل ہے اور وہ افغان صدر کا یہ اختیار تسلیم کرتے ہیں۔چک ہیگل نے کہاکہ ان کا ملک افغانستان کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی محدود صلاحیت رکھتا ہے اور وہ افغان حکومت کو اس معاہدے پر مجبور نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :