کینیڈا ،اولڈہوم میں پراسرارآگ لگنے سے تمام 50معمرافرادجل کرہلاک

جمعہ 31 جنوری 2014 15:52

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) کینیڈا کے صوبے کوبیک میں ایک اولڈ ہوم میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں تمام 50معمر افرادجل کر ہلاک ہوگئے،آگ لگنے سے تمام بستراوردیگر ضروری سامان بھی جل کرراکھ میں تبدیل ہوگیاجبکہ عمارت مکمل تباہ ہوگئی،امدادی کارروائیوں کے دوران پانچ فائر فائٹر بھی زخمی ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو اولڈ ہوم میں آگ پراسرارطورپرآگ لگی جسکی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے کہاکہ جب امدادی کارکن اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اس وقت بہت دیر ہوچکی تھی۔ انتظامیہ کا کہنا تھاکہ اولڈ ہوم میں تقریبا 50 سے 60 افراد رہائش پذیر تھے، امدادی کارکنوں نے تمام لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیں گئیں،قریبی علاقے میں رہنے والوں کا کہناتھا کہ آگ لگنے کے بعد عمارت سے چیخوں کی آوازیں آتی رہیں، لوگ مدد کیلیے پکارتے رہے لیکن ہم کچھ نہیں کرسکتے تھے کیونکہ آگ بہت زیادہ تھی، پوری بلڈنگ شعلوں کی لپیٹ میں تھی۔

(جاری ہے)

تیز ہوا بھی آگ کے فوری طور بھڑکنے کی وجہ بنی، بیشتر ہلاکتیں دم گھٹنے سے بھی ہوئیں جبکہ معمر افراد آگ کی نذر ہوگئے۔ یہ اولڈ ہوم آئیزل ورٹ نامی قصبے میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں وہ لوگ شامل ہیں جنھیں سوفیصد دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، اکثر لوگ وہیل چیئر اور واکرز استعمال کرتے تھے اور خود آسانی سے چل پھر کر کام کرنے کے قابل نہیں تھے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران پانچ فائر فائٹر بھی زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :