حماس کا محمود عباس سے مصری میڈیا کو فلسطینی شہریوں کیخلاف اشتعال پھیلانے سے سختی سے روکنے کا مطالبہ

ہفتہ 1 فروری 2014 13:22

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے مصری میڈیا کو فلسطینی شہریوں بالخصوص غزہ کی پٹی اور حماس کیخلاف اشتعال پھیلانے سے سختی سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مصری میڈیا کو فلسطینی شہریوں کیخلاف اشتعال پھیلانے سے سختی سے روکیں ۔

(جاری ہے)

حماس نے کہا ہے کہ مصری میڈیا کی اشتعال انگیزی فلسطینی شہدا اور اسیران کی قربانیوں کی توہین کے مترادف ہے اس اشتعال انگیزی میں فلسطینی اتھارٹی کے ملوث ہونے کے بھی واضح ثبوت موجود ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس ترجمان سامی ابوزھری نے صدر عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ ابومازن اور فلسطینی اتھارٹی حماس کو مصرکے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کی ہدایت کرتے رہے ہیں۔ حماس نے کبھی بھی مصرکے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے۔ اب ہم صدرعباس سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کیخلاف مصری میڈیا کی اشتعال انگیزی کا نوٹس لیں اوراسے بند کرانے کے لیے موثراقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :