کشمیریوں کے عزم اور حوصلوں کو ظلم وتشدد کی تلوار سے توڑا نہیں جاسکتا، میر واعظ عمر فاروق

ہفتہ 1 فروری 2014 14:01

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے عزم اور حوصلوں کو ظلم وتشدد کی تلوار سے توڑا نہیں جاسکتا، مسئلہ کشمیر خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، حل ہونے تک خطے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ ایک بیان میں انہوں نے ہڑتال کو کامیاب بنانے پر کشمیر کے حریت پسند عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حق پر مبنی جدوجہد کیساتھ بھرپور وابستگی ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری سیاسی طور ایک بالغ نظر قوم ہے اور اپنے خون سے سینچی ہوئی تحریک کی حفاظت کی قدر سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر خطے کے امن کیلئے دائمی خطرہ ہے کشمیر ی عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ حل نہ ہونے تک خطے میں محفوظ مستقبل کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تعینات بھارتی افواج کو کالے قوانین کے تحت غیر معمولی اختیارات تفویض کر کے نہتے لوگوں کے قتل و غارت کا لائسنس دیا گیا ہے جس کی مثال حالیہ پتھری بل سانحہ میں ملوث فوجیوں کو ایک فوجی عدالت کے ذریعے بری کئے جانے اور اس جیسے درجنوں حراستی ہلاکتوں کے واقعات کے ضمن میں نام نہاد تحقیقاتی کمیشنوں کے بے نتیجہ تحقیقات سے دی جا سکتی ہی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے عزم اور حوصلوں کو ظلم و تشدد کی تلوار سے نہیں توڑا جا سکتا ۔

متعلقہ عنوان :