حریت کانفرنس کی سینئر حریت رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاری کی مذمت

ہفتہ 1 فروری 2014 14:01

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) حریت کانفرنس نے بھارتی فوج کی جانب سے سینئر حریت رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاری پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں تحریک آزادی کشمیر کا جذبہ سرد نہیں ہوگا۔ایک بیان میں حریت ترجمان نے کہا کہ فورسز کی موجودگی میں عوام کی کوئی چیز محفوظ نہیں اس کا ثبوت بھارتی فوج نے سانحہ پتھری بل کی فائل بندکر کے دیا۔

ترجمان کے مطابق حریت کانفرنس جموں کشمیر اپنے اس موقف کی وضاحت کرتی ہے کہ ان قوتوں سے اگر چہ یہاں کے عوام کو انصاف کی امید نہیں تاہم کشمیر میں مذکورہ فورسز کی بے لگامی عالمی اداروں کیلئے آزمائش ہے ۔کشمیری عوام عالمی برادری کی طرف پرامید نظروں سے دیکھ رہے ہیں تاکہ وہ بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

حریت کانفرنس جموں کشمیر تاہم ابھی تک اس سلسلے میں عالمی اداروں کے کردار سے مطمئن نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ہر کشمیر اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کر رہا ہے ،ان کے سامنے گاؤ کدل سے کپوارہ،اسلام آباد سے سوپور ،کنن پوشہ پورہ سے شوپیان اور پتھری بل تک سانحات ہی سانحات نظر آتے ہیں اور انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ ان سانحات میں ملوث ایک بھی قابض فوجی کو کوئی سزا نہیں دی گئی ہی۔

حریت کانفرنس جموں کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر سرگرم اداروں اورشخصیات سے ملتمس ہے کہ وہ اپنا فرض منصبی انجام دیتے ہوئے کشمیری عوام کے حقوق کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ایک دیرینہ انسانی مسئلہ اس کے تاریخی تناظر میں حل ہونے کے اندر معاونت ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :