مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی جاری ، جنوری میں8بے گناہ کشمیریشہید

ہفتہ 1 فروری 2014 16:16

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جنوری میں8بے گناہ کشمیریوں کو شہیدکیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پر امن مظاہرین پرطاقت کے وحشیانہ استعمال سے 89افراد زخمی ہوئے جبکہ 110شہریوں کو گرفتار کیاگیا ۔ فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 2 رہائشی مکان تباہ کیے جبکہ9خواتین کی بے حرمتی کی ۔

متعلقہ عنوان :