طالبان کی مرکزی شوری کا اجلاس، حکومتی کمیٹی میں شامل میجر ریٹائرڈ عامر ، رستم شاہ مہمند پر تحفظات کا اظہار، 22 شرائط پر مشتمل فہرست تیار ، اجلاس آج بھی جاری رہے گا

ہفتہ 1 فروری 2014 19:54

طالبان کی مرکزی شوری کا اجلاس، حکومتی کمیٹی میں شامل میجر ریٹائرڈ عامر ..

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) طالبان ذرائع کے مطابق ہفتے کو بھی طالبان کے مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا، اور بعد میں ڈپٹی امیر شیخ خالد حقانی کی سربراہی میں شوری کا مرکزی اجلاس شروع ہوا، جو اب تک جاری ہے، اس اجلاس میں طالبان کے دونوں شوری کے علاوہ چھوٹوں بڑے گروپ کمانڈروں نے شرکت کی، اجلاس میں حکومتی کمیٹی کے 2 ناموں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا،جن میں میجر عامر اور رستم شاہ مہمند کا نام شامل ہے، اجلاس میں گروپ کمانڈروں کی دی گئی تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور 22 شرائط کی فہرست تیار کر لی گئی، ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران طالبان سربراہ مولوی فضل اللہ بھی موجود تھا، اجلاس کو کل تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے، توقع ہے کہ اتوار کو طالبان کی طرف سے کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا، کمیٹی کا اعلان ہوتے ہی دونوں اطراف سے ملاقاتوں کا آغاز ہو جائے گا، جن کیلئے دونوں اطراف سے تیاریاں کی جا رہی ہیں، طالبان رہنمائوں نے جید علما کرام اور سیاسی شخصیات سے رابطے کر رہے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ طالبان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، سینئر وزیر خیبرپختونخوا سراج الحق ، جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور وفاقی وزیر اکرم خان درانی سمیت دیگر کئی سیاستدانوں کو مذاکراتی کمیٹی میں بطور معاونین شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

متعلقہ عنوان :