ایم کیوایم کے وفد کی برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات،خط کی شکل میں احتجاجی یاد داشت پیش کی،احتجاجی یادداشت میں کہا گیا بی بی سی کی دستاویزی فلم الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف اور بددیانتی پر مبنی ہے ،ایم کیوایم آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،میڈیا ٹرائل کو زرد صحافت سمجھتی ہے ، ایم کیوایم کے اعلیٰ سطح کے وفد کی گفتگو ۔ تفصیلی خبر
ہفتہ 1 فروری 2014 20:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اور اراکین پارلیمنٹرین کے 7رکنی اعلیٰ سطح کے وفد نے ہفتہ کے روز کراچی میں متعین برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر جان ٹک ناٹ سے ملاقات کی اور انہیں برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام خط کی شکل میں احتجاجی یاد داشت پیش کی ۔ احتجاجی یاد داشت میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی نے قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف بد دیانتی پر مبنی دستاویزی فلم نشر کی ہے جس سے کروڑوں عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔
ایم کیوایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، رابطہ کمیٹی کے رکن و قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار ، رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ نسرین جلیل ، ایم کیوایم کے سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم ، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری ، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سردار احمد اور سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی خواجہ اظہار الحسن شامل تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.