طالبان سے مذاکراتی عمل میں کردارادا کرنے کو تیار ہوں‘ ڈاکٹر عبد القدیر خان ، میرے پاس روڈ میپ موجود ہے ،عمل پیرا ہو کر پیشرفت ہو سکتی ہے‘ ممتاز ایٹمی سائنسدان

ہفتہ 1 فروری 2014 22:39

طالبان سے مذاکراتی عمل میں کردارادا کرنے کو تیار ہوں‘ ڈاکٹر عبد القدیر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ وہ ملک و قوم کی خاطر طالبان سے مذاکراتی عمل میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی رات نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقدیر خان نے کہا کہ امن مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں لیکن اسکے لئے مسئلہ نیتوں کا ہے۔ ان کے پاس روڈ میپ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر پیشرفت ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ آپریشن مسئلے کا حل نہیں ، آپریشن کے خواہاں بیرونی مفادات کا کھیل ، کھیل رہے ہیں طاقت حل ہوتا تو مسئلہ یہاں تک نہ پہنچتا۔

متعلقہ عنوان :