انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے ربیع کی فصلوں کے لیے پانی کی فراہمی میں سات فیصد اضافہ کر دیا، ربیع سیزن میں گندم، تیل کی بیج اور سبزیوں سمیت دیگر فصلوں کی کاشت فروری سے مارچ کے دوران کی جائیگی

اتوار 2 فروری 2014 15:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے ربیع کی فصلوں کے لیے پانی کی فراہمی میں سات فیصد اضافہ کر دیا۔

(جاری ہے)

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے فروری اور مارچ کے عرصے کے دوران ڈیمز اور دریاؤں میں پانی کے وافر ذخیرہ کے باعث ربیع کی فصلوں کی کاشت کے لئے آئندہ مالی سال تک پانی کی فراہمی میں سات فیصد اضافہ کر دیا۔ پنجاب کنال ریگولیٹر اینڈ کنسلٹنٹ کے مطابق ملک کے چار دریاؤں میں پانی میں اضافے کے بعد بھی منگلا ڈیم میں 24 لاکھ34 ہزار، تربیلا ڈیم میں 20 لاکھ 94 ہزار اور چشمہ بیراج میں 97 ہزار ملین ایکڑ فیٹ پانی دستیاب ہے، ذرائع کے مطابق ربیع سیزن میں گندم، تیل کی بیج اور سبزیوں سمیت دیگر فصلوں کی کاشت فروری سے مارچ کے دوران کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :