ٹریکٹرز پر سترہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے بعد قیمت میں پونے دو لاکھ روپے اضافہ ہوگیا،حکومتی فیصلے سے ٹریکٹرز کی پروڈکشن سالانہ75ہزار یونٹس سے گھٹ کر بارہ ہزار یونٹس رہ گئی ہے ،انڈسٹری ذرائع ،بھارت میں فی ایکڑ ٹریکٹرز کی تعداد کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کو آٹھ لاکھ ٹریکٹرز کی ضرورت ہے ،تحقیق

اتوار 2 فروری 2014 15:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) ٹریکٹرز پر سترہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے بعد قیمت میں پونے دو لاکھ روپے اضافہ ہوگیا،ٹریکٹرانڈسٹری ذرائع کے مطابق حکومتی فیصلے سے ٹریکٹرز کی پروڈکشن سالانہ75ہزار یونٹس سے گھٹ کر بارہ ہزار یونٹس رہ گئی ہے۔ جس سے زرعی پیداوارکافی متاثرہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھرمیں کسانوں کو رعایتی نرخ پر ٹریکٹرز فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ زرعی شعبہ فروغ پاسکے۔ ایک تحقیق کے مطابق بھارت میں فی ایکڑ ٹریکٹرز کی تعداد کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کو آٹھ لاکھ ٹریکٹرز کی ضرورت ہے ملک میں سالانہ ایک لاکھ ٹریکٹرزکی تیاری کی صلاحیت موجود ہے تاہم ان حالات میں مالی سال کے اختتام تک صرف تیس ہزار ٹریکٹرز ہی تیار ہوں سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :