روسی الیکشن کمیشن افغان صدارتی انتخابات میں تعاون کرے گا،افغان الیکشن کمیشن کا وفد ماسکوپہنچ گیا،انتخابی امور سے متعلق روسی عملہ لیکچر دے گا

اتوار 2 فروری 2014 17:33

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) روسی الیکشن کمیشن نے افغان صدارتی انتخابات میں تعاون کی پیش کش کردی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی کمیشن کے سربراہ ولادی میر چوروو روس کا الیکشن کمیشن افغانستان کے انتخابی کمیشن کو صدارتی انتخابات کے لیے تیاریاں کرنے کے لیے تعاون کر رہا ہے، انہوں نے کہاکہ اس وقت افغانستان کے انتخابی کمیشن کا وفد ماسکو میں ہے، وفد کے اراکین روسی الیکشن کمیشن کے اراکین کے ساتھ گول میز کانفرنسوں میں حصہ لے رہے ہیں جن میں مقامی انتخابی کمیشنوں کی سرگرمیوں کے اصول، دشوار گزار علاقوں میں ووٹنگ کے انعقاد، ووٹروں کی فہرستوں کی تیاری اور انتخابی مہم سے وابستہ معاملات زیر غور ہیں۔

(جاری ہے)

افغان وفد کا دورہ روس چار فروری تک جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :