امریکا ، خواتین کے پیٹ میں بچے کی خرید وفروخت کاسلسلہ عروج پر پہنچ گیا،،مائیں اپنے مادررحم میں موجود بچہ لاکھ ڈالر میں بیچ دیتی ہیں،زیادہ گاہک چین سے آتے ہیں،برطانوی اخبار

اتوار 2 فروری 2014 18:56

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) امریکا میں خواتین کے پیٹ میں موجود بچوں کی خریداری کا کاروبار اپنے عروج پر پہنچ گیا ،مائیں اپنے شکم میں موجود بچے کو ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر کے عوض کسی بھی شخص کے ہاتھ فروخت کر دیتی ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق چین جیسے ملکوں میں جہاں ایک سے زیادہ بچوں پر پابندی کے صاحب ثروت لوگ امریکا اور دوسرے ملکوں کا رخ کرتے ہیں، جہاں وہ خواتین کے رحم میں موجود بچے کو ان کی منہ مانگی قیمت دے کراپنا لیتے ہیں۔

پیدائش کے بعد خریدے گئے بچے کواس کا مالک اپنے ساتھ اپنے ملک میں لے آتا ہے۔ امریکا میں کثرت اولاد پر پابندی نہ ہونے کے باعث وہاں پراس کاروبار کو پھلنے پھولنے میں مدد ملی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا میں ماں کے رحم میں بچوں کی خریداری کے سب سے زیادہ گاہک چین سے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دوسروں کے لیے کرائے پربچے جنم دینے والی خواتین کا امریکا میں ایک بڑا نیٹ ورک موجود ہے۔

ان کی اکثریت جنوبی امریکا کے غریب ملکوں سے تعلق رکھتی ہے۔ ان میں سے بیشتر نے کبھی کسی دوسرے ملک کا سفر بھی نہیں کیا ہے۔ جو خواتین براہ راست کسی غیر ملکی گاہک کے ہاتھ نہیں چڑھتیں وہ مختلف ایجنسیوں کے چنگل میں پھنس جاتی ہیں۔ ایجنٹ انہیں ایک ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر کے بجائے صرف 25 ہزار ڈالرمیں ٹرخا دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :