ایران کو غیرمنجمد رقوم میں سے 50کروڑ ڈالرزموصول ہوگئے،عباس عرقچی،ادائیگی شروع کردی گئی، آخری قسط چھ ماہ کی مدت کے خاتمے کے آخری روز دی جائے گی،وائٹ ہاؤس

اتوار 2 فروری 2014 19:02

تہران/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) ایران کو چھ بڑی طاقتوں کے ساتھ طے پائے عبوری جوہری سمجھوتے کے تحت ماضی میں مغربی ممالک میں منجمد کی گئی رقوم میں سے پچاس کروڑ ڈالرز وصول ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے نائب وزیرخارجہ عباس عرقچی نے بتایاکہ سمجھوتے کے تحت پچاس کروڑ ڈالرز کی پہلی قسط سوئس بنک اکاؤنٹ میں جمع کرادی گئی ،انہوں نے کہاکہ طے شد ہ معاہدے کے تحت چھ ماہ کی مدت میں چار ارب بیس کروڑ ڈالرز کی رقم اقساط کی شکل میں دی جائے گی،ادھر وائٹ ہاؤ س نے جاری ایک بیان میں کہاکہ اقساط کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے اورایران کو ایک وقت میں چالیس سے پچاس کروڑ ڈالرز ادا کیے جائیں گے اور آخری قسط چھ ماہ کی مدت کے خاتمے کے آخری روز دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :