کوئٹہ سے نوابشاہ جانیوالی مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، مسافر کوچ کھائی میں گر گئی ،ایک ہی خاندان کے دو افراد سمیت آٹھ مسافر جاں بحق، 15زخمی ہوگئے ۔ اپ ڈیٹ

اتوار 2 فروری 2014 21:49

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) کوئٹہ سے نوابشاہ جانیوالی مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں مسافر کوچ کھائی میں گر گئی ،ایک ہی خاندان کے دو افراد سمیت آٹھ مسافر جانبحق 15زخمی ہوگئے سول ہسپتال سبی میں ایمر جنسی نافذ ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال سبی میں لایا گیا سرکاری ذرائع کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے نوابشاہ جارہی تھی کہ قومی شاہراہ کھمبڑی کے مقام پرتیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے بعد مسافر کوچ کھائی میں گر گئی واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں واقع میں8مسافر ،عاطف علی،صدام حسین ،قمعر زیب،ڈاکٹر محمد شریف ،حاجی محمد رفیق مغل،محمد اسلم اور محمد الیاس جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں محمد اسلم اور محمد الیاس باپ اور بیٹا بتائے جاتے ہیں جبکہ15مسافر محمد اسلم ولد عطا محمد،محمد اکبردھرپالی،سائیں بخش ،سراج احمد،بابو نبی داد،نوید عالم ،فتح علی،عبدالستار اور ایک خاتون سمیت 15مسافر زخمی ہوگئے ہلاک و زخمیوں کو سول ہسپتال سبی لایا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی کمشنر سبی ڈویژن شیر خان بازئی ،ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن اور دیگر ضلعی افیسران سول ہسپتال پہنچ گئے اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولت فراہم کریں جبکہ امدادی کاروائیوں میں سنگت ،سائبان اور ایدھی کے رضا کاروں نے حصہ لیا۔