آزادکشمیر کے وزیرخوراک وزراعت حاجی جاوید اقبال بڈھانوی کی کوششیں رنگ لائیں‘سردار شبیر احمد خان ایڈووکیٹ

پیر 3 فروری 2014 13:53

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے معزز رکن سردار شبیر احمد خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ آزادکشمیر کے وزیرخوراک وزراعت حاجی جاوید اقبال بڈھانوی کی کوششیں رنگ لائیں ان کی جدوجہد کے نتیجے میں سردار محمدطارق خان ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر تحصیل فتح پور تھکیالہ اور سردار سکندر حیات خان کو افسر مال ضلع کوٹلی تعینات کیاگیا جس پر ہم جاوید بڈھانوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور سردار محمدطارق خان وسردار سکندر حیات خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سردار سید محمدخان ،حاجی جمیل احمد قریشی ،سردار محمدشریف ،سردار محمدامین ،سردار محمدیٰسین ،سردار احتشام الحق ،چوہدری محمداکرم ،ساجد مغل ،چوہدری محمدسلیم ،چوہدری محمدزمان ،اور عبدالخالق کے علاوہ علاقہ کے دیگر معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے سردار محمدطارق خان اور سردار سکندر حیات خان کو اپنے نئے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کااظہار کیا کہ دونوں شخصیات اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی منصبی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دیں گے اور حکومت آزادکشمیر کی توقعات پر پورا اُتریں گے اجلاس میں وزیرخوراک وزراعت حاجی جاوید بڈھانوی کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ ہر دو تعیناتیوں کے اقدام سے پاکستان پیپلزپارٹی کو فوقیت ملے گی ۔