یوکرائن ، مظاہروں کے رہنما مترو بلاتوف علاج کیلئے بیرونِ ملک منتقل کردیا گیا

پیر 3 فروری 2014 14:24

کیف (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہروں کے قائد رہنما مترو بلاتوف جن کا الزام ہے کہ انہیں اغوا کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے علاج کیلئے بیرونِ ملک منتقل کر دیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق مترو بلاتوف زخموں کے علاج کیلئے لتھوانیا گئے ہیں یورپی ملک لتھوانیا نے وعدہ کیا تھا کہ وہ مظاہروں میں زخمی ہونے والوں کو علاج کی سہولیات فراہم کریگا۔

(جاری ہے)

مترو بلاتوف گذشتہ ہفتے ٹیلی وڑن پر دکھائے دئیے تھے جہاں ان کے چہرے پر زخمی کے نشان اور کٹا ہوا کان دیکھا جاسکتا تھا۔انہوں نے کہاکہ انہیں آٹھ روز تک قید میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔مترو بلاتوف کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ نے مظاہروں میں نئی شدت پیدا کر دی جو ملک کے صدر سے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔مترو بلاتوف ولنیس پہنچے جہاں انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔

متعلقہ عنوان :