حکومتی رٹ کے قیام میں پاکستان کی ہرممکن مدد کریں گے ، رچرڈ اولسن

پیر 3 فروری 2014 16:08

حکومتی رٹ کے قیام میں پاکستان کی ہرممکن مدد کریں گے ، رچرڈ اولسن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) امریکی سفیررچرڈ اولسن کا ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی کیلئے بات چیت جاری ہے، جبکہ حکومتی رٹ کے قیام میں پاکستان کی ہرممکن مدد کرنے کو تیا ر ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی سفیررچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی کیلئے مثبت پیش رفت ہوئی ہے،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام ممالک ساتھ زیادہ قربانیاں دی ہیں،توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی تعاون سے پاکستان میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی ،سسٹم میں شامل ہوئی، ثقافت کے شعبے میں تعاون کے لیے پاکستان میں 15 امریکی سینٹرز کام کررہے ہیں۔جبکہ ایل این جی کی درآمد سمیت توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کرینگے۔پاکستان میں امن کا قیام اندرونی معاملہ ہے، اور ہم ہرممکن تعاون کرینگے، افغانستان کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پرپاکستان اورامریکا کا موقف یکساں ہے۔

متعلقہ عنوان :