اسرائیل کی غزہ فلوٹیلا کے متاثرین کو معاوضے کی پیش کش ،متاثرین کو رقم براہ راست نہیں دی جائے گی ،نیتن یاہو کے دفتر کا تبصرے سے گریز

پیر 3 فروری 2014 20:49

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) اسرائیل نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے زیر محاصرہ لاکھوں فلسطینیوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کیلیے آنے والے ترکی کے جہاز فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے میں ہونے والے نقصان کا معاوضہ دینے کی پیش کش کردی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینیوں کے لیے خوراک، کپڑے اور ادویات لے کر آنے والے خواتین و حضرات پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کرکے متعدد افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تاہم ابھی ترکی کی طرف سے اس پیش کش کا جواب نہیں دیا گیا،بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو یہ رقم براہ راست ادا نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے اس سلسلے میں کسی تبصرے سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :