روس کا کرغیزستان کو 300میزائل شکن توپیں فراہم کرنے کا اعلان،روسی وزیردفاع شوئیگوکی کرغزہم منصب سے ملاقات،سلامتی کے لیے معاہد ہ کیا،عدیل کی ملاقات میں گفتگو

پیر 3 فروری 2014 20:50

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) روس نے کرغیزستان کو 300میزائل شکن توپیں فراہم کرنے کا اعلان کردیا،اس بات کااعلان روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اپنے کرغیز ہم منصب عدیل بیک جکسیبیکوو کے ساتھ ملاقات میں کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرغیزستان کو روسی ایس 300 میزائل شکن توپوں کی فراہمی اس سال شروع ہوگی،۔

(جاری ہے)

شوئیگونے کہاکہ اس سال روس کرغیزستان کو ایس 300 توپوں کی جو تعداد فراہم کرے گا وہ کرغیزستان کی فضائی سرحدوں کی سلامتی کو یقینی بنائے جانے کے لیے کافی ہوگی، یاد رہے کہ کرغیزستان کی فوج میں چند ایس 300 توپیں پہلے سے شامل ہیں جو دارالحکومت کی فضائی حدود کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے زیر استعمال ہیں۔

متعلقہ عنوان :