طالبان نے مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کر کے ملک کو 2 حصوں میں بانٹ دیا ہے ،رحمن ملک ،مذاکراتی کمیٹی میں طالبان کو اپنا نمائندہ ڈالنا اور حکومت کو طالبان کا نام کالعدم تنظیموں کی لسٹ سے نکالنا چاہئے ، میڈیا سے گفتگو

پیر 3 فروری 2014 21:19

طالبان نے مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کر کے ملک کو 2 حصوں میں بانٹ دیا ہے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی میں طالبان کو اپنا نمائندہ ڈالنا اور حکومت کو طالبان کا نام کالعدم تنظیموں کی لسٹ سے نکالنا چاہئے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کی نامزد کمیٹی میں ملک کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں شامل ہیں، طالبان کا اپنا کوئی ممبر نامزد نہیں، انہیں اپنا نمائندہ بھی ڈالنا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہا کہ حکومت کو طالبان سے بات کیلئے پہلے ان کا نام کالعدم تنظیموں کی لسٹ سے نکالنا چاہیے ورنہ کوئی عدالت میں جاکر مذاکراتی عمل کو چیلنج کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کر کے ملک کو 2 حصوں میں بانٹ دیا ہے، حکومت طالبان سے پہلے سیز فائر کرنے کا مطالبہ کرے۔رحمان ملک نے کہا کہ الزام ثابت ہونے سے پہلے الطاف حسین کا میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہئے، الطاف حسین ایک قومی لیڈر ہیں، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب تک جان ہے تب تک میں وہ بولتا رہوں گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے میں انکشاف کیا کہ ان کی طالبان سے 4 خفیہ ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :