وزیراعظم ، آرمی چیف ملاقات، طالبان سے مذاکرات کیلئے ایجنڈے پر تبادلہ خیال

پیر 3 فروری 2014 22:15

وزیراعظم ، آرمی چیف ملاقات، طالبان سے مذاکرات کیلئے ایجنڈے پر تبادلہ ..

اسلام آباد(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تفصیلی ملاقات کی ہے،ملاقات میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ، ملاقات میں وزیراعظم اور آرمی چیف نے طالبان کے ساتھ مذکرات کیلئے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی ہے، حکومتی ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں طالبان کو ہتھیار پھینکنے اور غیر مسلح ہونے، غیر ملکی تنظیموں کیخلاف حکومت کا ساتھ دینے کے ساتھ ساتھ طالبان کو ملکی آئین تسلیم کرنا ہوگا، ان تینوں مطالبات کو کل دونوں کمیٹیوں کے ارکان کے حوالے کیا جائیگا اور عملدرآمد کی صورت میں مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے گا