اسلام آباد پولیس نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرادی

پیر 3 فروری 2014 23:01

اسلام آباد پولیس نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرادی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری۔2014ء) وفاقی پولیس نے سابق صدر پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرادی ہے اور پرویز مشرف نے وکلا کی موجودگی میں وارنٹ گرفتاری خود وصول کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی عدالت کے حکم کی تعمیل کے لئے آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ایس پی رورل کیپٹین الیاس دیگر 5 اہلکاروں کے ہمراہ راولپنڈی پہنچے جہاں سے وہ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) کے متعلقہ تھانے آر اے بازار کی پولیس کے ہمراہ اسپتال گئے اور پرویز مشرف کے وکلا کی موجودگی میں وارنٹ ان کے حوالے کئے، وارنٹ گرفتاری وصول کرنے کے بعد اب اگر پرویز مشرف نے 25 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع نہ کرائے تو انہیں آئندہ سماعت پر خصوصی عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے 31 جنوری کو سابق صدر پرویز مشرف کے 25 لاکھ روپے کے حفاظتی مچلکے کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وفاقی پولیس کو ہدایت کی تھی کہ انہیں عدالتی احکامات پہنچا کر اس پر عملدرآمد کرایا جائے۔