پونچھ راولاکوٹ بس سروس کوبحال کردیاگیا ‘ 128مسافروں نے آرپار کا سفرکیا

منگل 4 فروری 2014 14:33

پونچھ راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء)پونچھ راولاکوٹ بس سروس کو تیسرے ہفتے آمدورفت کیلئے بحال کردیاگیا جس دوران 128مسافروں نے آرپار کا سفرکیا۔ اس دوران تمام درماندہ مسافروں کو وطن بھیج دیاگیکلبکہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں پھنسے تمام مسافر بھی واپس آگئے ہیں۔ پونچھ راولاکوٹ بس سروس کے ذریعہ مجموعی طور پر 128مسافروں نے آر پار سفرکیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران ریاست سے 72مسافر پاکستانی زیر انتظام کشمیر کیلئے روانہ ہوئے جن میں 3وہ مسافربھی شامل تھے جو اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے گئے ہیں جبکہ بقیہ مسافر یہاں رشتہ داروں سے ملاقات کے بعدوطن واپس ہوئے ۔بس سروس کے ذریعہ 20نئے مسافرآزادکشمیر سے پونچھ پہنچے جبکہ 33مسافر اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے بعد واپس آئے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بس سروس کو چکاں داباغ کراسنگ پائنٹ سے واپس بھیج دیکلاتارہاتھا تاہم اس کے بعد دونوں ممالک کے حکام کے ایک کللاس میں بس سروس بحال کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

بس سروس معطل ہونے کی وجہ سے جہاں آزاد کشمیر کے مسافروں کویہیں رکناپڑاتھا وہیں ریاست کے کئی مسافر بھی پاکستانی آزاد کشمیر میں درماندہ رہ گئے تاہم کل یہ سلسلہ بحال ہوتے ہی تمام مسافر اپنے اپنے وطن پہنچ گئے ہیں۔