بدھل کے عوام کا انصاف نہ ملنے کی صورت میں 11فروری کو رکلوری چلوکال کا اعلان

منگل 4 فروری 2014 14:33

رکلوری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) ضلع رکلوری کے دور افتادہ علاقے بدھل کو نئے انتظامی یونٹوں کے قیام میں نظرانداز کئے جانے کے خلاف مقامی لوگ دوسرے روزبھی سراپااحتجکل رہے ۔اس دوران کئی لوگ بھوک ہڑتال کررہے ہیں جبکہ انصاف نہ ملنے کی صورت میں عوام نے 11فروری کو رکلوری چلوکال کا اعلان کیاہے ۔ مظاہرین کے احتجکل کو جائز ٹھہراتے ہوئے تمام سیاسی پارٹیوں نے بھی انہیں حمایت کی یقین دہانی کا اعلان کیاہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق 1942میں نیابت اور پھر 1965میں تحصیل کا درجہ پانے والے بدھل کے ساتھ امتیاز کا سلسلہ 1972میں شروع ہوکلب تمام دفاتریہاں سے 20 کلو میٹر دور کوٹرنکہ منتقل کردیئے گئے اورپھر 1996میں منصف کورٹ بھی منتقل کردیاگیا۔اس کے بعد بدھل کو تحصیل کادرجہ واپس نہیں دیاگیا تاہم اب کی بار مقامی لوگوں کو امید تھی کہ بدھل کو تحصیل کا درجہ دیکلائے گا لیکن اسے پھر سے نظر اندازکردیاگیا۔

(جاری ہے)

اسی امتیازکے خلاف بدھل کے لوگوں نے حکومت کے خلاف احتجکل شروع کرتے ہوئے بدھل یونائیٹڈ فرنٹ مومنٹ نامی تنظیم کے قیام کااعلان کیا ہے۔ بطور احتجکل کئی لوگ سیاسی کارکن محمد فاروق انقلابی کی قیادت میں بھوک ہڑتال بھی کررہے ہیں۔ اگرچہ نیابت دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ان لوگوں سے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر اور تحصیلدار نے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی لیکن وہ اس بات پربضد ہیں کہ تحصیل کادرجہ ملنے تک وہ اسی طرح سے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔

فاروق انقلابی کاکہناہے کہ تحصیل ملنے تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ بدھل میں 8پٹوار حلقے،15پنچایتیں اور27گاؤں ہیں اور جب کہ کشمیر یا جموں میں 7گاؤں پر مشتمل علاقے کو تحصیل دے دی گئی ہے تو پھر بدھل کو کس بنیاد پر نظراندازکیاگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی سازش کے تحت اس علاقے کیساتھ امتیازبرتاگیاہے اوراس کا خمیازہ مخلوط حکومت کو بھگتناپڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ 10فروری تک وہ اسی جگہ پراپنی بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے اور اگرحکومت نے تحصیل کا اعلان نہیں کیا تو 11فرروی کو بدھل کے تمام لوگ ، بچوں اور عورتوں سمیت رکلوری کی طرف مارچ کریں گے جہاں ڈپٹی کمشنر دفترکے باہر بھوک ہڑتال کی جائے گی ۔بدھل کے عوام کے احتجکل کی بھرپور حمایت کااعلان کرتے ہوئے پی ڈی پی کے ضلع صدر رکلوری عبد القیوم ڈار نے کہا کہ بدھل کیساتھ ہوئی نا انصافی پر وہ سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہیں ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے جان بوجھ کر اس علاقے کو نظر انداز کیا ہے ۔نیشنل کانفرنس لیڈر ایڈووکیٹ چودھری لیاقت حسین نے بھی احتجکلی مظاہرین کوحمایت دیتے ہوئے یقین دلایاکہ علاقے کو انصاف دلانے میں وہ اپنا رول ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل بدھل کا حق ہے اور حکومت بغیر کسی تاخیر کے اس علاقے کو یہ درجہ دے ۔ کانگریس نے بھی مظاہرین کی حمایت کا اعلان کیاہے ۔ پارٹی کے سینئر رہنما محمد اقبال ملک نے مظاہرین کیساتھ بیٹھ کر اس مانگ کو فوری طور پورا کرنے کی اپیل کی ہے ۔