کسی بھی کلارہ داری کے بغیر سائنس کو ابدی طور اپنانا وقت کا تقاضہ ہے‘کٹھ پتلی وزیراعلی

منگل 4 فروری 2014 14:34

جموں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء)سائنس ٹیکنالوجی اور جدید اپروچ کو بنی نوع انسان کی فلاح کیلئے سائنسی طور طریقوں کو اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ کسی بھی کلارہ داری کے بغیر سائنس کو ابدی طور اپنانا وقت کا تقاضہ ہے ۔ بنی نوع انسان کی صورتحال میں بہتری لانے اور اس کے عروج کیلئے سائنسی کلچر کو بڑے پیمانے پر بروئے کار لانا ہر کسی کی ترجیحات میں سرِ فہرست ہونا چاہیے ۔

یہاں 101 ویں انڈین سائنس کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انسانی زندگیوں کی صورتحال اور اْن کے وجود میں بہتری لانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اْبھارنا ہمارے ملک میں صدیوں سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذہن و نظریاتی سرحدوں کی رسائی سائنسی علوم تک ہونی چاہئے تا کہ سمکل میں ایک ساز گار سائنسی ماحول ابھر سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ساینس و ٹیکنالوجی کے علوم کے حصول اور مسایل کے ازالہ کیلئے ساینسی کلچر کا اطلاق ہونا چاہیے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹیکنالوجی مسائل کو دْور کرنے کیلئے سائنسی مزکل ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی بدولت ہی ساینسی طور طریقے نمو پذیر ہوتے ہیں اور انکا ایک دوسرے کیساتھ قریبی رشتہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سائنس ٹیکنالوجی اور دیگر ایجادات کا لوگوں کی روز مرہ زندگی پر مثبت طور اثر پڑتا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں اوپن ساینس کے حق میں ہوں جس کے تحت علوم کی ترسیل بہتر طور لانے میں مدد ملے گی۔

سمکل کے علوم کے خزانوں کے فروغ کیلئے اوپن سائنس ماحول کو ساز گار بنائیگی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے سائنس اور علوم کے درمیان حسین امتزکل کی منزل حاصل کرنے کیلئے مختلف اقدامات اْٹھائے گئے ہیں اور مستقبل میں بھی ہمیں یہ راستہ اختیار کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سائنسی ایجادات تک عوام کی رسائی ہونی چاہئے۔سائنسی علوم کو اختیار کرنے پر کوئی بھی کلارہ داری نہیں ہونی چاہئے۔

عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ سائننسی طور طریقوں کو اپنانے سے سائنس کی افادیت کے لئے سرکاروں کو ایک اہم رول ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے علوم کے بارے میں تحقیق اور دیگر پہلوؤں کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات مارکیٹوں کے ہوتے ہوئے بہترین ترقی حاصل ہوتی ہے اور سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے نئے طور طریقوں کو آگے لے جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔