روسی صدرنے فوجی پولیس کی تشکیل کے معاہدے پر دستخط کردیئے، نئی پولیس فوجی اڈوں کی سلامتی کو یقینی بنائے گی،کمان وزیر دفاع کریں گے

منگل 4 فروری 2014 19:35

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) روسی صدرولادی میرپیوٹن نے فوجی پولیس کی تشکیل کے نئے قانون پر دستخط کردیئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز روسی صدر ولادی میرپیوٹین نے ایک نئے قانون پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق ملک میں فوجی پولیس تشکیل دی جائے گی، فوجی پولیس فوجیوں اور وزارت دفاع کے سول اہلکاروں کے حقوق کی حفاظت کرے گی اور فوجی اڈوں کی سلامتی کو یقینی بنائے گی۔

(جاری ہے)

فوجی پولیس کے دستے فوج میں شامل ہوں گے، فوجی پولیس کی کمان وزیر دفاع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :