سعودی عرب،جنگجوؤں اوردہشت گردوں کی معاونت کرنے والوں کے لیے سزامقرر، وزارت داخلہ ،خارجہ اور انصاف کی مشترکہ کمیٹی قائم، انتہا پسند گروپوں کی فہرست تیار کرے گی

منگل 4 فروری 2014 20:19

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) سعودی عرب نے بیرون ملک جنگوں یا خانہ جنگیوں میں شریک اپنے شہریوں اور انتہاپسند مذہبی گروہوں کے ارکان کے لیے قصوروار ثابت ہونے کی صورت میں تین سے بیس سال تک قید کی سزا مقرر کردی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے فرمانرواشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ایک بیان میں کہاکہ دہشت گرد گروپوں کی مالی معاونت کرنے والے افراد کو بھی قصوروار ثابت ہونے پر بھاری سزائیں سنائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

سعودی مملکت کی تین وزارتوں داخلہ ،خارجہ امور اور انصاف کی ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی گئی ہے جو انتہا پسند گروپوں کی ایک فہرست تیار کرے گی اور ان کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :