ممبئی میں صوفی بینڈ پر شیوسینا حملے کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں،دفترخارجہ،یہ پہلا واقعہ نہیں، شیو سینا پہلے بھی ایسا منفی رویہ دکھا چکی ہے،ترجمان تسنیم اسلم کا ردعمل

منگل 4 فروری 2014 20:19

ممبئی میں صوفی بینڈ پر شیوسینا حملے کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں،دفترخارجہ،یہ ..

اسلام آبا((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے بھارت کی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں، شیو سینا پہلے بھی ایسا منفی رویہ دکھا چکی ہے۔

(جاری ہے)

ممبئی پریس کلب میں پاکستانی صوفی بینڈ کی پرفارمنس پر شیو سینا کے حملے پر رد عمل میں ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہاکہ اس طرح کے واقعات شیو سینا کی پالیسی میں شامل ہیں، واقعے کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں،ممبئی پریس کلب میں شیو سینا کے کارکن اس وقت گھس آئے جب پاکستانی بینڈ کے گٹارسٹ میکال حسن نے پہلے پاک بھارت صوفی بینڈ کے قیام کا اعلان کیا۔ شیو سینا کے کارکنوں کا مطالبہ تھا کہ صوفی بینڈ واپس جائے۔

متعلقہ عنوان :