43برسوں میں 70لاکھ سے زائد انجینئر، ڈاکٹر، زرعی ودیگرشعبوں کے ماہرین بیرون ملک منتقل ہوگئے

منگل 4 فروری 2014 20:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء)گزشتہ 43برسوں میں ڈاکٹر، انجینئر،تعلیمی وزرعی ماہرین سمیت 70لاکھ 20ہزار 229پاکستانی بیرون ملک چلے گئے امیگریشن وسمندر پارپاکستانیز ایمپلائمنٹ بیورو کے اعداد وشمار کے مطابق 1971ء سے 2013ء تک 45ہزار 437انجینئر،13 ہزار516ڈاکٹرز،7ہزار 291نرسز،10 ہزار 538اکاؤنٹنٹ، 31 ہزار822 منیجر،27لاکھ 28 ہزار823ٹیکنیشنز،14 ہزار218سپروائزر،12ہزار207کمپیوٹر انیلسٹ ،1067 فارماسٹ ،4178آرٹسٹ اور دو لاکھ 36ہزار148زرعی ماہرین بیرون ملک چلے گئے بیورو کے اعداد وشمار کے مطابق 1971ء سے 2003ء تک بیرون ملک جانیوالے ماہرین اورہنرمندوں کی تعداد33لاکھ71 ہزار407 تھی جبکہ 2013ء تک یہ تعداد دوگنا سے زائد ہوگئی ہے۔