کراچی ، لانڈھی اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، شالیمار ایکسپریس کا انجن اور 4 بوگیاں الٹ گئیں

منگل 4 فروری 2014 20:37

کراچی ، لانڈھی اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، شالیمار ایکسپریس ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری۔2014ء) کراچی میں لانڈھی اسٹیشن کے قریب گھگھر پھاٹک اور دھابیجی کے درمیان واقع ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے جس کے باعث شالیمار ایکسپریس کی 4بوگیاں الٹ گئیں۔

(جاری ہے)

واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔اندھیرے کے باعث مسافروں کو نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ بوگیوں میں پھنسے مسافروں کی چیخ و پکار سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی۔ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ رہی ہیں۔دھماکے کے بعد ریلوے اسٹیشنز پر ٹرینوں کو روک لیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :