روانڈا کے سابق فوجی کیپٹن پر آٹھ لاکھ افراد کے قتل کے الزام میں تاریخی مقدمے کا آغاز،مقدمہ آٹھ ہفتے جاری رہے گا، کارروائی ختم ہونے کے بعد فلم کی ریکارڈنگ دستیاب ہوں گی،ملزم کا صحت جرم سے انکار

منگل 4 فروری 2014 21:29

پیرس/کیگالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) روانڈا کے سابق فوجی کیپٹن پر آٹھ لاکھ افراد کے قتل کے الزام میں تاریخی مقدمے کا آغاز ہوگیاتاہم ملزم نے ان الزامات کی تردیدکی ہے ،یہ مقدمہ چھ سے آٹھ ہفتے تک جاری رہے گا، اس کی فلمبندی ہوگی اور مقدمے کی کارروائی ختم ہونے کے بعد فلم کی ریکارڈنگ دستیاب ہوں گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق54سالہ پاسکل کومعذوری کے باعث وھیل چیئر پر عدالت میں لایا گیا ، پاسکل پر توتسی قبائل کی خواتین ، بچوں اور مرد کو منظم طور پر قتل کرنے، اس پر اکسانے اور اس میں ملوث ملیشیا کو اسلحہ فراہم کرنے کے الزامات کا سامنا ہے،پاسکل سمبیکنگوا نے عدالت کے سامنے کہا کہ میں روانڈا فوج میں کیپٹن تھا اور اس کے بعد انٹیلی جنس سروسز کا حصہ بنا تھا،1994یادرہے کہ میں روانڈا میں جاری 100 روزہ خونریز نسل کشی نے دنیا کو ہلادیا تھا اور اسے روکنے میں فرانس ناکام رہا تھا،،بحرِ ہند میں واقع فرانس کے ایک جزیرے مایوٹے سے انہیں 2008 میں گرفتار کیا گیا تھا،روانڈا کے وزیرِ انصاف جانسٹن بسونجئے نے مقدمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے،انہوں نے کہاکہ ہم ہمیشہ حیران ہوکر سوچتے تھے کہ اس میں آخر بیس سال کا عرصہ کیوں لگا، یہ تاخیر سے ہوا لیکن ایک اچھی علامت ہے۔

متعلقہ عنوان :