افریقی ملک ٹوگو میں حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ہاتھی دانت کی ایک بڑی کھیپ کی اسمگلنگ ناکام بنادی

بدھ 5 فروری 2014 12:29

ٹوگو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) افریقی ملک ٹوگو میں حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ہاتھی دانت کی ایک بڑی کھیپ کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ کنٹینر میں بند قیمتی دانتوں کو ویت نام اسمگل کیا جارہا تھا۔حکام نے برآمد کئے جانے والے ہاتھی دانت کی تعداد پانچ ٹن بتائی ہے جسے کاجو اور تعمیراتی لکڑی کے نام پر اسمگل کیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

اسمگلنگ کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے دو کا تعلق ٹوگو جب کہ ایک کا ویت نام سے ہے۔ حکام کے مطابق ٹوگو میں ہاتھیوں کی کل تعداد ایک سو پندرہ ہے،اتنی بڑی مقدار میں ہاتھی دانت ٹوگو تک پہنچنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ان قیمتی دانتوں کو حاصل کرنے کیلئے پانچ سو ہاتھیوں کو قتل کیا گیا جن کی مالیت اسی لاکھ ڈالر بنتی ہے