امریکی صدر اباما کی ملٹری کمانڈرز سے اہم ملاقات

بدھ 5 فروری 2014 12:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء)امریکی صدر باراک اباما نے ملٹری کمانڈرز سے اہم ملاقات کی ہے۔ملاقات میں افغانستان سے امریکی فوجوں کی واپسی اور افغانستان سے مجوزہ معاہدے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران افغانستان میں ایساف کے کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ، سیکریٹری دفاع چک ہیگل،اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف،جنرل مارٹن ڈیمپسے موجود تھے، وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق کمانڈرز سے ملاقات میں افغانستان کے ساتھ مجوزہ امریکی معاہدے کا جائزہ بھی لیاگیا، معاہدے کی صورت میں 10 ہزار سے زائد امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے ،جو افغان فورسز کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی تربیت فراہم کریں گے، تاہم افغان صدر حامد کرزئی نے اب تک اس معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں،وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ افغان صدر کو اس بارے میں جلد کوئی فیصلہ کرنا ہوگا۔