کوٹلی میں دفعہ 144کا نفاذ۔خلاف ورزی کرنے پر چھ غیر ریاستی عناصر ضلع بدر

بدھ 5 فروری 2014 13:59

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء)ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری مختار کا دفعہ 144کا نفاذ۔خلاف ورزی کرنے پر چھ غیر ریاستی عناصر ضلع بدر ۔پولیس تھانہ کوٹلی ک مطابق ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے پھیری اور بھیک مانگنے پردفعہ 144کا نفاذ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کوٹلی پولیس نے غیر قانونی طریقے سے پھیری کرنے والے غیر ریاستی عناصر کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف188میں استغاثہ دائر کر کے ملزمان کو اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں پیش کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے جرمانے کے بعد غیر ریاستی عناصر کو ضلع بدر کرنے کے احکامات صادر کیے۔پولیس نے اپنی نگرانی میں چھ اشخاص کو ضلع بدر کر دیا۔