ڈیرہ مرادجمالی ، پٹ فیڈر کینال کے ڈسیلٹک پروجیکٹ میں کروڑوں روپے کرپشن کی نذر ،زراعت تباہی کے کنارے پہنچ گئی ، 6700کیوسک کے بجائے پانی کے بہاؤ کی صلاحیت کم ہوکر 3000کیوسک تک پہنچ گئی
بدھ 5 فروری 2014 20:33
ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 فروری ۔2014ء) پٹ فیڈر کینال کے ڈسیلٹک پروجیکٹ میں کروڑوں روپے کرپشن کی نذر ہوگئے انکوائری رپورٹ منظرعام پر نہیں آسکی پچنگ کاکام بھی ادھورا رہ گیا زراعت تباہی کے کنارے پہنچ گئی 6700کیوسک کے بجائے پانی کے بہاؤ کی صلاحیت کم ہوکر 3000کیوسک تک پہنچ گئی کروڑپتی زمیندار لکھ پتی ہوگئے تفصیلات کے مطابق 2010اور 2012کے تباہ کن سیلاب اور شدید بارشوں کے نتیجے میں پٹ فیڈر کینال کے 50سے زائد پشت منہدم اور مٹی کا ڈھیر بن گئے جن کی تعمیر کیلئے حکومت نے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کردیئے لیکن مقامی زمینداروں کے الزامات کے مطابق وہ کرپشن کی نذر ہوگئے اور محکمہ ایریگیشن کے پاس یہ رقم خوبصورت فائلوں کی زینت بن کر بدعنوان اافیسران اور ٹھیکیداروں کی تجوریوں اور بینک بیلنس میں اضافہ بن گئے زمینداروں کی شکایات کی روشنی میں حکومت نے ایک انکوائری رپورٹ تشکیل دی تھی لیکن 10ماہ گزرنے کے باوجود مذکورہ انکوائری کی رپورٹ منظر عام پر نہیں آسکی اور متعلقہ آفیسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آسکی جبکہ پٹ فیڈر کینال میں 6700کیوسک پانی استعداد رہ گئی جس سے خریف کے موسم میں بلوچستان کا گرین بیلٹ خشکی اور بنجر ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے 2013کے موسم خریف میں اسی وجہ سے کروڑ پتی زمیندار کنگال ہوگئے جبکہ ڈیرہ مرادجمالی کے قریب پٹ فیڈر کینال کی پشتوں کی مضبوطی کیلئے پچنگ کاکام بھی غیر معیاری اور ناقص میٹریل کے باعث ادھورا رہ گیا نصیرآباد کے سیاسی وسماجی حلقوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.