گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چیئرمین انصار برنی ٹرسٹ اور انسانی حقوق کے نمائندے انصار برنی کی ملاقات ، انسانی حقوق کی مجموعی صورتحال، جیلوں میں قید بچوں کے حقوق اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال ،انسانیت سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں، ملک میں بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا‘ چوہدری محمد سرور
بدھ 5 فروری 2014 20:35
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 فروری ۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چیئرمین انصار برنی ٹرسٹ اور انسانی حقوق کے نمائندے انصار برنی نے گورنر ہاؤس لاہو ر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں انسانی حقوق کی مجموعی صورتحال، جیلوں میں قید بچوں کے حقوق اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ انسانیت سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں اور ہمیں ملک میں بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے دین کے پیروکار ہیں جس نے انسانی حقوق کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے ۔ گورنر نے کہا کہ جیلوں میں سزا کاٹنے والی خواتین کے بچوں کے حقوق کا خیال رکھنے اور ان کو تعلیم، صحت اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ ان کمسن بچوں کو پولیوکے قطرے بھی پلائے جائینگے۔(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے انصار برنی کی کوششوں کو سراہا اور اس سلسلے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر انصار برنی نے گورنر پنجاب کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسی متوازن شخصیت نہ صرف صوبہ پنجاب کی تعمیر و ترقی بلکہ قومی سطح پر فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہیں۔ بعد ازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں قصور سے تعلق رکھنے والے ٹینری ایسوسی ایشن کے وفد نے حاجی مقصود احمد کی قیادت میں ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری، حاجی صفدر انصاری ، حاجی امجد حسین اور حاجی ذوالفقار شامل تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے جس کے لئے صوبے کے مختلف علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیبات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو قصور کے مختلف علاقوں میں 4عدد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیبات کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر پنجاب نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.