امریکہ ، دو بڑی دوائیں بیچنے والی کمپنی نے تمام سٹوروں پر اکتوبر سے سگریٹ یاور تمباکو کی مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی

جمعرات 6 فروری 2014 13:52

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) امریکہ میں ملک کی دوسری بڑی دوا ئیں بیچنے والی چین سی وی ایس نے ملک بھر میں اپنے تمام سٹوروں پر سال ِرواں کے اکتوبر سے سگریٹ یا تمباکو مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی وی ایس کمپنی نے بتایا کہ وہ صحت کی بہتری کیلئے کام کرتی ہے اور ایسی کمپنی میں سگریٹوں کی فروخت نہیں ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

اخبار دی وال سٹیٹ جرنل کے مطابق سی وی ایس کا یہ اقدام ایک سو ارب ڈالر کی سگریٹ انڈسٹری کیلئے ایک اور دھچکا ہے۔ کمپنی کو پہلے سے ہی سگریٹ اور تمباکو کی صنعت کو اپنی مصنوعات کی فروخت میں کمی بڑھتے ہو ئے ٹیکس، تمباکو نوشی پر بڑھتی ہوئی پابندیوں اور تمباکو نوشی کے مضر صحت اثرات پر چلنے والی مہمات کا سامنا ہے اخبار کے مطابق سی وی ایس کمپنی کیلئے یہ ایک مہنگا فیصلہ ہے کمپنی کے اندازے کے مطابق سگریٹ اور تمباکو کی دیگر مصنوعات کی فروخت بند کرنے سے سی وی ایس کو سالانہ دو ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑینگے۔

متعلقہ عنوان :