تنزانیہ، 8 ایرانی اور 4 پاکستانی باشندے 5 من ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں گرفتار

جمعرات 6 فروری 2014 15:49

دارالسلام (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) تنزانیہ کی انسداد منشیات پولیس نے 8 ایرانی اور 4 پاکستانی باشندوں کو 5 من ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تنزانیہ پولیس کے ترجمان گوڈفرے زووہ کے مطابق ملزمان کو منگل کی صبح گرفتار زنزبر کے جزیرے سے دارالحکومت دارالسلام آتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت یورپی مارکیٹ میں 1 کروڑ یورو ہے۔انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ قانونی کارروائی اس کے بعد کی جائیگی۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق 1.5 ٹن ہیروئن کو تنزانیہ کے سمندر میں ضائع کیا جاچکا ہے۔