حکومت نے معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے، جنوری میں ٹیکس وصولی گزشتہ سال کی نسبت 26 فیصد زیادہ رہی ہے،اسحاق ڈار

جمعرات 6 فروری 2014 17:36

حکومت نے معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے، جنوری میں ٹیکس وصولی گزشتہ ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے، جنوری میں ٹیکس وصولی گزشتہ سال کی نسبت 26 فیصد زیادہ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے یہ بات دبئی کے وزیرخزانہ وصنعت شیخ حماد بن رشید المکتوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی خراب صورتحال کو درست سمت میں ڈال دیا ہے جنوری میں ٹیکس وصولی گزشتہ سال کی نسبت 26 فیصد سے زائد رہی ہے۔ اس موقع پر دبئی کے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں ہر ممکن مدد کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت درپیش چیلنجوں سے نمنٹے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :